فیصل آباد: مسافر بس کی کاراورٹریکٹر کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق

Published On 12 November,2023 09:06 am

فیصل آباد: (دنیانیوز) مسافر بس کی کار اور ٹریکٹر کو ٹکرکے نتیجے میں 5افراد جان کی بازی ہار گئے۔

افسوس ناک حادثہ  کھرڑیانوالہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر بس کار اور ٹریکٹر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ10 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتےہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

 ریسکیو کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 کار سوار اور ایک ٹریکٹر ڈرائیورشامل ہے۔