سابق پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی علی نواز اعوان اور عامر ڈوگر گرفتار

Published On 09 November,2023 08:14 pm

‏مانسہرہ: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان اور عامر ڈوگر کو مانسہرہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

دونوں سابق ایم این اے مانسہرہ میں پی ٹی آئی تحصیل بفہ پکھل کے صدر کی رہائشگاہ پر موجود تھے، رضا اللہ خان اور ان کے کزن کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس یا کسی بھی ادارے نے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی، رضا اللہ خان کے کزن نے تھانہ بٹل میں دونوں کے اٹھائے جانے کی اطلاع دی۔

سابق ناظم کے کزن کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے دونوں سابق ایم این ایز اور دیگر دو لوگوں کو حراست میں لیا اور ساتھ لے گئے، علاوہ ازیں مانسہرہ پولیس کے مطابق کسی گرفتاری کے بارے میں ہمیں معلومات نہیں ہے۔