تاشقند: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑسے سیکرٹری جنرل ای سی او خسرو نوزیری نے ملاقات کی ۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، رابطے اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں تنظیم کی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ملاقات میں بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعظم کی ازبک صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکرٹری جنرل نے ای سی او کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں تجارت اور رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے ای سی او سیکرٹریٹ کے عزم کا یقین دلایا۔