دورہ سعودیہ و ازبکستان: وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کل پریس کانفرنس کریں گے

Published On 07 November,2023 09:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کل پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ اپنے دورہ ازبکستان اور سعودی عرب سے متعلق آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کل صبح دس بجے پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس میں انوار الحق کاکڑ ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی بربریت کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 12 نومبر کو ریاض میں ہوگا، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اجلاس میں غزہ پراسرائیلی جارحیت اور امداد کی فراہمی پر غور ہو گا۔