نگران وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے

Published On 06 November,2023 02:16 pm

اسلام آباد : (دنیانیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بدھ کو ازبکستان کے تین روزہ دورے  پر روانہ ہوں گے ، سربراہی اجلاس 8 اور 9 نومبر کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سمٹ میں اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن کے ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے ، انوار الحق کاکڑ تیسرے اقتصادی تعاون تنظیم سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم کی ازبکستان کے صدر شوکت میرزیوف سے ملاقات ہوگی جبکہ وزیراعظم تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان، بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

نگران وزیر اعظم کی ترکی، ایران، ازبکستان، تاجکستان اور افغانستان کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں ۔