بہاولنگر: ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق

Published On 05 November,2023 07:34 pm

بہاولنگر: (ویب ڈیسک) تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق بہاولنگر میں قاضی والا روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں خاوند جاں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہوگئی۔

ریسکیو 1122 نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا، جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت نصر اللہ اور زخمی خاتون کی زرینہ بی بی کے نام سے ہوئی۔