کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو شوکاز جاری کر دیا۔
سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت پر عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 30 نومبر 2022ء کو آغا سراج کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔
جسٹس ظفر راجپوت نے کہا کہ حکم کے باوجود ملزم نے نیب کورٹ میں کیوں سرنڈر نہیں کیا؟، عدالت کی جانب سے وکیل سے کہا گیا کہ پہلے آپ اس بات کا جواب دیں پھر ضمانت کا فیصلہ ہو گا۔
بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔