اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر ہم سب کو متحد اور ایک ہونا ہوگا۔
سینیٹ اجلاس میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے غزہ کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، احتجاجی مظاہرے اس لئے کارگر نہیں ہورہے کیونکہ ہم سب متحد نہیں ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ او آئی سی کو وہ کردار ادا کرنا ہوگا جس کیلئے وہ بنائی گئی تھی، لفظ وحشی بھی اسرائیل کیلئے کافی نہیں ہے، ہمیں منافقت سے نکل کر کھل کر مذمت کرنا ہوگی، امریکی صدر سے عرب ممالک نے ملنے سے بائیکاٹ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی قراردادیں فلسطین پر پہلے بھی پاس ہوئیں، ہمیں نتائج پر فوکس کرنا ہوگا، ہم چین کو سراہتے ہیں جو اس معاملے پر ثالثی کیلئے تیار ہے۔