بغاوت پر اکسانے کا کیس: شہباز گل کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Published On 25 October,2023 09:36 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شہبازگل کے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے شریک ملزم عماد یوسف کے خلاف ٹرائل ختم کردیا۔

جج طاہرعباس سپرا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے شریک ملزم عماد یوسف کے خلاف ٹرائل ختم کرنے کی ڈائریکشن دی، شریک ملزم عماد یوسف کی حد تک کیس میں ٹرائل ختم کیا جاتا ہے۔

جج طاہرعباس سپرا نے مزید کہا کہ کیس میں اشتہاری شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے جاتے ہیں، شہباز گل جب بھی نظر آئیں ایس ایچ او گرفتار کر کےعدالت پیش کریں۔