اڈیالہ جیل: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے سیل میں توسیع

Published On 17 October,2023 02:44 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کے سیل میں توسیع کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے احکامات پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمل درآمد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا سیل 35 فٹ سے تقریباً 60 فٹ تک بڑھا دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے دورانِ سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین سے سیل سے متعلق دو مزید درخواستیں کیں، جن میں گھر کے کھانے اور ورزش کیلئے سائیکل مہیا کرنے کی درخواست بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران جج ابوالحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں کھانا فراہمی کی ذمے داری جیل حکام کی ہے۔

ذرائع کے مطابق جج ابوالحسنات نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ورزش کیلئے مینوئل کے تحت سائیکل مہیا کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیئے۔