اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج چین کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
نگران وزیر اعظم 17 اور 18 اکتوبر کو چین میں بیلٹ اینڈ روز فورم میں شرکت کریں گے، انوار الحق کاکڑ چینی صدر کی دعوت پر چین میں ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب بھی کریں گے۔
نگران وزیر اعظم فورم میں شرکت کیلئے آنے والے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، دورے کے دوران گرین انرجی، سپیس ٹیکنالوجی، زراعت کے شعبوں سے متعلق کئی ایم او یووز پر دستخط کئے جائیں گے، نگران وزیر اعظم کی چین کی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سنکیانگ یونیورسٹی کا بھی دورہ کریں گے، انوارالحق کاکڑ سنکیانگ جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔