عدالت نے پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا

Published On 03 October,2023 07:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو دوبارہ معاملہ دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے پراسیکیوشن کی درخواست نمٹا دی۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی، عدالت کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کو قانون کے برعکس ڈسچارج کیا۔