ٹوبہ ٹیک سنگھ: تیز رفتار ڈالے نے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا

Published On 22 September,2023 01:34 am

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) تیز رفتار ہائی لیکس ڈالے نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے رجانہ لسوڑی کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ڈالے نے مخالف سمت سے آنے والے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کچل ڈالا، دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق نوجوانوں کی شناخت محمد بلال اور انس کے نام سے ہوئی ہے، حادثہ کے بعد ہائی لیکس ڈالے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔