مشرقی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل، بلوچستان میں بھی بارشوں کا امکان

Published On 18 September,2023 09:55 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مشرقی ہواؤں سے بلوچستان میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہو گا۔

پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے سسٹم کے داخل ہونے سے صوبے کے مشرقی ، شمالی اور وسطی اضلاع میں بارش ہو گی، ژوب، بارکھان، سبی، خضدار، قلات، لسبیلہ اور آواران میں بارش کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آج رات سے 20 ستمبر تک جاری رہے گا، شدید بارشوں سے کچے مکانات، بجلی کے کھمبوں، سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔