کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، نگران وزیراعلیٰ کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
نگران وزیراعلیٰ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی، نگران وزیراعلیٰ کو صوبے کی سکیورٹی صورتحال اور آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جزل آصف غفور نے فورم کو ایک سال کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
نگران وزیراعلیٰ نے امن و امان اور ترقی کے لئے سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا، مردان خان ڈومکی نے کہا شہداء کی قربانیاں مادر وطن کی بقاء کے لئے عظیم ہیں، ہم سب مل کر صوبے کے امن اور ترقی کے لئے کام کریں گے۔