لندن: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے دولت مشترکہ کے نوجوانوں کو با اختیار بنانا ہوگا۔
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے 10 ویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز میٹنگ میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق لندن میں ایک اجلاس کی صدارت کی، وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ دولت مشترکہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلی پروگرام کے تجربات سے استفادہ کرنا ہو گا۔
اجلاس کے شرکاء نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں نوجوانوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی، وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی کا شکار ہیں، اُنہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے دولت مشترکہ کی اقوام سے اجتماعی جدوجہد کی اپیل کی۔