نگران حکومت نے سولرنیٹ میٹرنگ میں کمی کی خبروں کی تردید کردی

Published On 12 September,2023 11:23 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران حکومت نے سولرنیٹ میٹرنگ میں کمی کی خبروں کی تردید کردی۔

ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پرسولر نیٹ میٹرنگ کی شرح میں تبدیلی کی خبریں سرگرم تھیں کہ حکومت نیٹ میٹرنگ کی شرح 19 روپے سے کم کر رہی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر توانائی و پٹرولیم نے واضح کیا کہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت 31 اکتوبر سے قبل صنعتوں میں بجلی صارفین کے لیے خصوصی اضافی ٹیرف کا اعلان کرے گی تاکہ ان صارفین کو سستی بجلی فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ توانائی صارفین پر بوجھ کم کرنے کے لیے حکومت موسم سرما کے لیے خصوصی ٹیرف پر کام کر رہی ہے۔