اسلام آباد: (دنیانیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بتایا ہے کہ الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے اہم تعارفی ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران اتفاق ہوا ہے کہ پاکستان میں قانون کے مطابق آزاد، قابل اعتماد، شفاف اور جامع انتخابات ضروری ہے۔
یہ ملاقات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر میں ہوئی ہے۔
Important introductory meeting with Chief Election Commissioner Sikandar Sultan Raja at @ECP_Paksitan today.
— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) September 13, 2023
We agreed that it’s crucial the country sees free, credible, transparent and inclusive elections in line with the law.
واضح رہے کہ چند ہفتے قبل امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی تھی۔