راولپنڈی : (دنیانیوز) سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عوام کے مسئلے حل کرنے کے لیے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا ۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے ویب سائٹ (ایکس ) پر ایک بیان میں کہا کہ اب مسئلہ سیاسی نہیں رہ گیا بلکہ معاشی اور اقتصادی بن گیا ہے جس کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ڈرایا جارہا ہے کہ مزید بجلی اور پیٹرول مہنگا ہوگا ، 16 ماہ کی نااہل اور نالائق حکومت اپنے کیس ختم کروا کے غریب کو مہنگائی کے سمندر میں غرق کرکے خود ملک سے فرار ہو گئی ہے۔
اب مسئلہ سیاسی نہیں رہ گیا معاشی اور اقتصادی بن گیا ہے مسلے کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی عوام کو مزید ڈرایا جارہا ہے کہ مزیدبجلی اور پیٹرول مہنگا ہوگا 16 ماہ کی نااہل اور نالائق حکومت اپنے کیس ختم کروا کے غریب کو مہنگائی کے سمندر میں غرق کرکے خود ملک سے فرار ہو گئی ہے اگر…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 4, 2023
سابق وزیرداخلہ کاکہنا تھا کہ اگر عوام کو ریلیف نہ ملا تو تکلیف سہنے کی بھی ایک حد ہوتی ہے ، عوام کے جذبات مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں بھڑک رہے ہیں ۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا نام ہی ریاست ہے ، اب بات سیاست سے آگے چلی گئی ہے اور پھر یہ کسی کے بس میں نہیں رہے گی اور اس معاشی بحران کو کوئی بھی حل نہیں نکال پائے گا۔