پشاور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور میں بجلی کے بلز کی قمیتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے پر جماعت اسلامی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت اور روڈ بند کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور زبردستی دکانیں بند کرنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر میں جماعت اسلامی کے رہنما بحراللہ، خالد، ظاہر شاہ، طاہر زرین، حاجی قدیر اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، جماعت اسلامی نے مہنگی بجلی کے خلاف 2 ستمبر کو احتجاج کیا تھا۔