3 ستمبر 1965ء کے فضائی معرکے پر مختصر دستاویزی فلم جاری

Published On 03 September,2023 09:42 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاک فضائیہ نے 3 ستمبر 1965ء کے فضائی معرکے پر مختصر دستاویزی فلم جاری کر دی۔

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دستاویزی فلم قوم کے بہادر سپوتوں کی جرأت و شجاعت کو اجاگر کرنے کے لئے جاری کی گئی ہے۔

اس حوالے سے پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دستاویزی فلم 3 ستمبر 1965ء کے دن لڑے جانے والے فضائی معرکے کے احوال پر مبنی ہے۔