پنجاب یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار، ملازموں کو تنخواہیں بھی نہ ملیں

Published On 02 September,2023 08:31 pm

لاہور (دنیا نیوز) پنجاب یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار ہو گئی، ملازموں کو تنخواہیں بھی نہ ملیں۔

پنجاب یونیورسٹی کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کے ساتھ ساتھ پنشنرز کا انتظار بھی طویل ہو گیا، اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد مگسی اور ملازمین ویلفیئر گروپ پنجاب یونیورسٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی بدانتظامی کی وجہ سے تنخواہیں لیٹ ہو رہی ہیں۔

اساتذہ اور ملازمین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت سے مالی بحران شدید ہو رہا ہے۔