لندن: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری عدالتی معاملہ ہے، میاں نواز شریف پاکستان کی موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال پر پریشان ہیں۔
لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2017ء میں جب ان کی حکومت تھی بجلی کا بل 15 سو سے 2 ہزار آتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملک کی معاشی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ ان کی پارٹی مسلم لیگ ن کرے گی۔
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) September 1, 2023
کامران ٹیسوری کے مطابق میاں صاحب کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال پر ذمہ دارانہ کا احتساب ہونا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں کوئی معاشی پالیسی نہیں دی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جھوٹے وعدے کر کے پاکستانی عوام کے دل توڑے، موجودہ صورتحال کی تمام تر ذمہ داری چیئرمین پی ٹی آئی پر ہے۔