کراچی: (دنیا نیوز) نگران صوبائی وزیربلدیات محمد مبین جمانی نے تمام رہائشی اور کمرشل نقشوں پرعائد پابندی اٹھالی۔
محمد مبین جمانی نے تمام قانونی رہائشی اورکمرشل نقشوں اورپلان کی منظوری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا پابندی صرف غیرقانونی تعمیرات کو روکنے کیلئے لگائی تھی، غیرقانونی نقشےیا پلان کی منظوری دی گئی توسخت کارروائی ہوگی۔
صوبائی وزیربلدیات سندھ نے تمام غیرقانونی عمارتوں کی فہرستیں طلب کرلیں، مبین جمانی نے کہا معلوم کرنا ہے کون سے ڈسٹرکٹ میں کس دور میں کس افسر کی موجودگی میں یہ عمارتیں بنیں، چھوٹے گھر بنانے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔