کراچی: (دنیانیوز) انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔
دریں اثنا پی ٹی آئی کے وکلاء نے ملزم کی رہائی کی درخواست دائر کی ، انسدد دہشت گردی عدالت نے دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا ۔
بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حلیم عادل شیخ کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔
حلیم عادل شیخ کو اے ٹی سی کے باہر سے حراست میں لیا گیا، پولیس حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئی۔
یہ بھی پڑھیں :حلیم عادل شیخ سندھ ہائیکورٹ کے باہر سےگرفتار
واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔
قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت 7 دن کیلئے منظور کی تھی ۔
یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ہیں اور وہ حال ہی میں تحلیل ہونے والی سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی تھے۔