لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق زین قریشی لاہور ایئر پورٹ سے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے دبئی جا رہے تھے، شاہ محمود قریشی کے بیٹے کا نام سٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے انہیں روکا گیا۔
زین قریشی کو ایئرپورٹ پر 6 گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زین قریشی 9 مئی کے واقعات میں درج مقدمے میں ملتان پولیس کو مطلوب ہیں، زین قریشی کا نام ڈی آئی جی لیگل پنجاب کی سفارش پر لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔