’گڈ ٹو سی یو‘ لاڈلا ازم کی کوئی اور مثال نہیں ملتی، چیئرمین پی ٹی آئی کی 25 دنوں میں چیخیں نکل گئیں، شرجیل میمن

Published On 30 August,2023 06:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجمیل میمن نے کہا ’گڈ ٹوسی یو‘ لاڈلا ازم کی کوئی اور مثال نہیں ملتی، چیئرمین پی ٹی آئی کی 25 دنوں میں چیخیں نکل گئیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن اورناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چرغے، دودھ کی فرمائشی لسٹیں آگئیں، جیلوں میں لوگوں کو سڑتے ہوئے20،20 سال ہوگئے، جیل میں دوسرے قیدیوں کو سہولیات نہیں مل رہیں،پیپلزپارٹی کے رہنما نے مزید کہا لاڈلے کو 24 دنوں کےاندرکیس میں ریلیف فراہم کیا گیا، جس نے ملک میں تقسیم کی سیاست شروع کی اس کوریلیف دیا گیا، پاکستان کے انصاف کے نظام میں دوہرا معیارکیوں ہے؟ یہ باعث تشویش ہے، عدالتوں کو جیلوں میں باقی قیدیوں کو بھی سہولیات دینی چاہیں، وی آئی پی ٹریٹمنٹ کوختم ہونا چاہئے۔

شرجیل میمن نے کہا بجلی کے بل عوام کے لئے بڑا عذاب ہیں، بجلی کے بلوں نے ہرطبقے، ہرفرد کو متاثر کیا ہے، ٹیرف بڑھانے کے ساتھ غلط بلنگ بھی کی جارہی ہے، چارسو یونٹس استعمال کرنے والوں کو 800 یونٹس کا بل بھیجا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا 2 لاکھ خاندانوں کو سندھ حکومت سولر پلیٹیں دے رہی ہے، دس فیصد کاسٹ مالک مکان، 90 فیصد سندھ حکومت ادا کررہی ہے، یہ ہے پیپلزپارٹی کا ویژن، انہوں نے کہا کل پانچ لاکھ خاندانوں کوسولر کے ذریعے بجلی دینا چھوٹا نہیں بڑا ریلیف ہے، اس وقت عوام کومتبادل ریلیف چاہیے، سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت نے مفت علاج کی سہولیات بھی دیں۔

شرجیل میمن نے کہا حکومت غلط بلنگ پرفوری ایکشن لے، سندھ کے دیہات میں 20،20 گھنٹے بجلی نہیں آرہی، بجلی بلوں کےمسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے، اگر ہم سے کوئی مدد مانگی جائے گی تو تیارہیں، عوام کے ریلیف کےلیے نگران حکومت فوری اعلان کرے۔

شرجیل میمن نے کہا ایم کیوایم اس وقت عوام سے ریلیف چھین رہی ہے، الیکشن کمیشن نے تمام ڈویلپمنٹ کو بند کردیا ہے، الیکشن کا اعلان ہوا نہیں تو ڈویلپمنٹ کیسے بند کرسکتےہیں؟ الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ واپس لے۔