پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا

Published On 25 August,2023 02:36 am

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں پارٹی وفد کو الیکشن کمیشن بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری کریں گے، اجلاس میں الیکشن کمیشن وفد بھیجنے اور وفد کی تشکیل کا فیصلہ کیا جائے گا، سی ای سی کا اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں ہو گا۔

سی ای سی اجلاس میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کئے جانے والے مؤقف کی بھی منظوری دی جائے گی اس کے علاوہ ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئیں گے، الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کو 29 اگست کو بریفنگ کیلئے دعوت دے رکھی ہے۔