پاکستان اور سعودی عرب کی سپیشل فورسز کی مشترکہ جنگی مشقیں

Published On 23 August,2023 06:18 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کی سپیشل فورسز کی مشترکہ جنگی مشقیں شروع ہو گئیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ مشقوں کی افتتاحی تقریب چراٹ میں ہوئی، مشقوں کا مقصد دونوں ممالک میں فوجی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

البطار ون مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے دہشت گردی کے خلاف تجربات سے مستفید ہونا ہے، افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کا ترانہ بجایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے سینئر حکام شریک ہوئے، مشترکہ مشقوں کا مقصد باہمی تعاون بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربہ سے فائدہ اٹھانا ہے۔