اسلام آباد: تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی، 2 نوجوان جاں بحق، ایک شدید زخمی

Published On 21 August,2023 01:45 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیض آباد کے قریب تیز رفتار کار کو حادثہ پیش آ گیا جس کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، گاڑی میں 3 نوجوان سوار تھے جن میں سے 2 موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر امداد ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کرے گی۔