ڈیرہ مراد جمالی : (دنیانیوز) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے شہر ڈیرہ مرادجمالی شرقی میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد جان کی بازی ہارگئے جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں ۔
بجلی کے ٹرانسفارمر میں مبینہ فنی خرابی کے باعث افسوس ناک واقعہ پیش آیا ، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے افراد میں میاں بیوی ان کے دو حافظ قرآن بیٹے شامل ہیں ۔
پولیس کے مطابق کرنٹ لگنے سے ایک 60 سالہ شہری محمد ایوب لہڑی بھی جاں بحق ہوگیا ۔
،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔
افسوسناک واقعہ سے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ماحول سوگوار ہے ۔