کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تقرری کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس دوسرے روز بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نامزد کردہ امیدواروں پر غور و خوص کیا گیا۔
پارلیمانی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں بھی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا تھا تاہم اجلاس آج دوبارہ 2 بجے ہو گا جس میں کسی نام پر اتفاق ہونے کا امکان ہے۔
پارلیمانی کمیٹی آج رات 12 بجے تک نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی کیلئے کسی امیدوار پر متفق نہ ہو سکی تو یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔