اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب کی نگران حکومت کو سوسائٹیوں کو این او سی دینے سے روک دیا۔
الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری کے نام مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا مشاہدہ میں آیا ہے ڈپٹی کمشنرز نجی سوسائٹیوں کو این او سی دے رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے مراسلے میں کہا سوسائٹیوں کو جاری این او سیز میں کرپشن کے عنصر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ڈپٹی کمشنرز کو این او سیز کے اجراء سے روکا جائے۔
مراسلے میں مزید کہا سول سوسائٹیوں کو این او سی دینا صرف منتخب حکومت کام ہے، نگران حکومت اگر این او سی دینا ضروری سمجھے تو معاملہ کمیشن کو بھجوا سکتی ہے۔