اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرانے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل 11 بجے ہو گا، اجلاس میں ممبران، سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔
اجلاس میں قانونی ٹیم حلقہ بندیوں کے حوالے سے کمیشن کو بریف کرے گی۔