کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں نگران سیٹ اَپ کی تشکیل کے موقع پر سابق اہم وزراء اپنے قریبی رفقاء کے نام شامل کرانے کیلئے متحرک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سندھ کے نگران سیٹ اَپ میں کاروباری، سماجی اور سیاسی شخصیات کے نام زیر غور ہیں، ثقافت، بلدیات اور ایجوکیشن کی وزارتیں شہری سندھ کے حلقوں کے نامزد افراد کو دیئے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر کو وزیراعلیٰ کا پروٹوکول فراہم
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے نگران سیٹ اَپ کیلئے اپنے اپنے ناموں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے، آئندہ 4 روز میں نگران کابینہ کے اہم ناموں کا باقاعدہ اعلان ہو جائے گا۔