بہاولپور: قومی شاہراہ پر دو ٹرالر میں تصادم ، ڈرائیور جاں بحق

Published On 04 August,2023 08:46 am

بہاولپور : (دنیانیوز) قومی شاہراہ پر خانقاہ شریف کے قریب دو ٹرالروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ٹرالر ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ۔

موٹروے پولیس کے مطابق ڈرائیورکو نیند آنے کی وجہ سے پیچھے سے آنے والا ٹرالر آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا ۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے پولیس نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔