سکردو : پہاڑی تودہ کار پرگرگیا ، ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق

Published On 23 July,2023 11:18 am

سکردو : (دنیانیوز) جگلوٹ سکردو روڈ پر پہاڑی تودہ کار پر آگرا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق جگلوٹ سکردو روڈ پر شنگوس کے مقام پر پہاڑی تودہ کار پر گرنے سے  4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے ۔

ایس ایس پی سکردوکے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے ، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سوات: مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق

پولیس کی جانب سے لاشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔