سرگودھا: خاتون نے ریلوے پٹڑی پر بچے کو جنم دے دیا

Published On 16 July,2023 08:55 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) خاتون نے ریلوے پٹڑی پر بچے کو جنم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق تکلیف میں مبتلا خاتون پیدل ریلوے سٹیشن سے ہسپتال جا رہی تھی کہ پٹڑی پر طبیعت خراب ہو گئی ، شہری نے حالت دیکھ کر ریسکیو 1122 کو کال کی۔

ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، خاتون ایمر جنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے بچے کو ڈلیور کرنے کے بعد خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا، جہاں زچہ بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 20 سالہ خاتون گلشن بی بی سندھ کے ضلع بدین کی رہائشی ہے، خاتون بذریعہ ٹرین سندھ سے سرگودھا پہنچی اور چک 26 وڑائچاںوالا میں عزیزوں کے پاس جانا تھا۔