سی سی پی او لاہور نے چودھری پرویز الٰہی کی نظر بندی کی سفارش کر دی

Published On 15 July,2023 05:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سی سی پی او لاہور نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہیٰ کی نظربندی کی سفارش کر دی۔

پولیس نے ڈپٹی کمشنر کے نام خط کے ذریعے نظر بندی کے احکامات جاری کرنے کی درخواست کی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران بات سامنے آئی ہے کہ پرویز الٰہی نقص امن کا باعث بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: پرویز الٰہی کے ضمانتی مچلکے منظور، روبکار جاری

 

منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کے ضمانتی مچلکے منظور کر کے رہائی کے لیے روبکار جاری کر دی، پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑی کیمپ جیل کے باہر موجود ہے، تاحال پرویز الٰہی کے وکلاء روبکار لے کر کیمپ جیل نہیں پہنچے ہیں۔

پولیس افسران اور اہلکار پرویز الٰہی کا باہر آنے کا انتظار کر رہے ہیں، پولیس افسران اینٹی رائیٹ فورس کے ساتھ کیمپ جیل کے باہر موجود ہیں۔