پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے علی محمد خان کی 18 جولائی تک ضمانت منظور کرتے ہوئے کسی بھی فوجداری مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کی درخواست پر مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جس میں حکم دیا گیا ہے کہ علی محمد خان کو 18 جولائی تک کسی بھی فوجداری مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت اور نیب کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے، فریقین 7 دنوں میں درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیل جمع کرائیں۔