خیبرپختونخوا میں13جولائی سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

Published On 11 July,2023 07:08 pm

پشاور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں13جولائی سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کردی۔

پی ڈی ایم اے پشاور کے مطابق 13 جولائی سے شروع ہونیوالا بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، ضلعی انتظامیہ کوپیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ہیں ،ضلعی انتظامیہ مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں، برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ،مردان کے کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔