مولانا فضل الرحمان کی وزیر اعظم سے ملاقات، دبئی مذاکرات پر تحفظات سے آگاہ کردیا

Published On 10 July,2023 09:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم اور جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دبئی میں ہونے والے مذاکرات پر تحفظات لیے وزیراعظم سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سیاسی اور موجودہ صورت حال سمیت دبئی میں نوازشریف اور زرداری کے درمیان بات چیت و فیصلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی مذاکرات بارے اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات ہیں: جے یو آئی

وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ صورت حال سمیت دبئی میں ہونے والے فیصلوں پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔

ملاقات کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا میاں محمد نواز شریف سے بھی رابطہ، مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کردیا۔