پشاور : (دنیانیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور میں عید کے تینوں دن بی آر ٹی پشاور کی سروس فعال رہے گی۔
ترجمان ٹرانس پشاورکے مطابق عید کے پہلے دن سروس کا آغاز صبح 10 بجے ہو گا، عید کے دوسرے اور تیسرے دن سروس کا آغاز صبح 6 بجے ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں دن سروس رات 10بجے تک جاری رہے گی ، ایس آر 2،ڈی آر3،ڈی آر6،ایس آر8،ڈی آر3 بی،ڈی آر5 فعال رہیں گے، باقی روٹس پر عید کے دوران سروس بند رہے گی۔
دوسری جانب پشاور پولیس نے عید الاضحیٰ کےلئے خصوصی سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ، امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، عید الاضحیٰ کے دوران 4 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔