اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد اور ملتان ہوائی اڈوں پر قبل ازحج فلائٹ آپریشن مکمل ہو گیا، تمام 79 پروازیں روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت آپریٹ ہوئیں۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق 79 پروازوں کے ذریعے 26 ہزار عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا گیا، یہ پروازیں پی آئی اے، سعودی ایئر لائنز، ایئر بلیو اور سیرین ایئر نے چلائیں، سعودی حکام نے منصوبے کو کامیاب بنانے میں پاکستان کی معاونت، سہولیات کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
مزید 11 ہزار زائرین نجی پروازوں میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے ارض مقدس روانہ ہوئے، ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کُل 7944 عازمین حج 28 طےشدہ پروازوں سے روانہ ہوئے۔
ترجمان کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت 6457 نے 20 شیڈولڈ پروازوں میں سفر کیا، سول ایوی ایشن مزید 11 شیڈولڈ پروازوں نے 1487 نجی عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا۔