ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مقامی اور عالمی سطح پر وبائی امراض کی صورتحال کے استحکام کے حوالے سے صحت کے حکام نے جو کچھ پیش کیا اس کی بنیاد پر شہریوں کو بغیر ویکسی نیشن کے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دینے کا فیصہ کیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مجاز حکام وبائی امراض کی صورتحال کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔