گلیات اور نیلم میں 2 ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی

Published On 21 June,2023 06:59 pm

گلیات: (دنیا نیوز) سیاحتی مقام گلیات اور نیلم میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

گلیات کی تحصیل لورا کے گاؤں چنالی میں کار کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمی شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، تحصیل لورا میں رسکیو 1122 کا قیام عمل میں نہیں لایا جا سکا۔

مرنے والوں میں افتخار عباسی، بشیر عباسی اور توقیر احمد جان شامل ہیں، دوسری جانب نیلم کے علاقے کیل کے مقام پر سیاحوں کی موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس میں توقیر احمد شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، توقیر شاہ کا تعلق ملتان سے ہے، لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی۔