لیگی رہنماؤں کی مریم نواز کو چیف آرگنائزر ن لیگ بننے پر مبارکباد

Published On 21 June,2023 06:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم نواز شریف کو چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن منتخب ہونے پر لیگی رہنماؤں نے مبارکباد پیش کی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے سابق ایم این اے بابر نواز ، سابق ایم پی اے شاہد محمود اور ضلعی صدر مسلم لیگ ن ایبٹ آباد ملک محبت اعوان نے الگ الگ ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا، مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔