لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے میانوالی سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے حاجی عبیداللہ خان شادی خیل نے ملاقات کیا، اس موقع پر ان کے فرزند اسد حسن خان شادی خیل اور سینیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ضلع میانوالی میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر مریم نواز نے شادی خیل برادران کی ضلع میانوالی میں مسلم لیگ (ن) کو فعال اور مضبوط کرنے کی خدمات کو سراہا اور مشکل حالات میں نواز شریف کا ڈٹ کر ساتھ دینے پر تعریف بھی کی۔
مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما عبیداللہ خان شادی خیل نے ضلع میانوالی کے مساٸل کے حوالے سے آگاہ کیا، جس پر مریم نواز نے میانوالی کے مساٸل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کراٸی۔
چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی عبید اللہ شادی خیل اور سابق صوبائی وزیر سردار غلام عباس کی ملاقات
— PMLN (@pmln_org) June 13, 2023
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں پر بات چیت کی گئی۔ pic.twitter.com/JSDkyZQKfM