راولپنڈی: (دنیا نیوز) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ چین کے دوران باہمی دفاعی تعاون کا جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا پاک چائنہ دفاع اور سکیورٹی سے متعلق مذاکرات میں پاکستانی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔
جنرل ساحر شمشاد نے دورے کے دوران چینی چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل لیو ژینلی سے ملاقات بھی کی، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان چین کے ساتھ دوستی کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا 18 سے 22 جون تک چین کے سرکاری دورہ پر ہیں، فریقین کا "آئرن برادرز" اور "آل ویدر فرینڈز" ہونے کے ناطے گہرے سٹریٹجک تعلقات استوار رکھنے کا عزم ہے۔