لندن: (دنیا نیوز) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف الیکشن سے پہلے پاکستان میں ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان واپس آکر انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاناما سکینڈل: چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ تاحیات نااہلی والا بل اٹھارویں ترمیم کے ساتھ منسلک ہے، اس کا اطلاق اسی دن سے ہو گا جس دن سے اٹھارویں ترمیم کا ہوتا ہے۔